یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو۔ امام احمد رضا خان بریلوی - Ya ilahi Her Jagah Teri Ata ka Sath ho

یاالہی ہرجگہ تیری عطاکا ساتھ ہو امام اہلسنت مجدد دین وملت مولانا شاہ احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ
Join Telegram for More Books
Table of Contents


یاالہی ہرجگہ تیری عطاکا ساتھ ہو

 امام اہلسنت مجدد دین وملت

مولانا شاہ احمد رضاخان رحمۃ اللہ علیہ


یاالہی ہرجگہ تیری عطاکا ساتھ ہو

جب پڑے مشکل شہِ مشکل کُشاکا ساتھ ہو


یاالہی بھول جاؤں نزْع کی تکلیف کو

شادئ دیدارحسنِ مصطفے کا ساتھ ہو


یا الہی گورتیرہ کی جب آئے سخت رات

انکے پیارے منہ کی صبح جانفزاکا ساتھ ہو


یاالہی جب پڑے محشر میں شورِ داروگیر

امن دینے والے پیارے پیشواکا ساتھ ہو


یاالہی جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے 

صاحب کوثرشہِ جودو عطاکا ساتھ ہو


یاالہی سردمہری پر ہو جب خورشید حشر

سید بے سایہ کے ظلِّ لواکا ساتھ ہو


یاالہی گرمی محشر سے جب بھڑکیں بدن

دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کاساتھ ہو


یاالہی نامۂ اعمال جب کھلنے لگیں 

عیب پوش خلق ستار خطاکا ساتھ ہو


یاالہی جب بہیں آنکھیں حساب جرم میں 

ان تبسم ریز ہونٹوں کی دعا کا ساتھ ہو


یاالہی جب حساب خندۂ بیجا رلائے 

چشم گریان شفیع مرتجٰے کا ساتھ ہو


یاالہی رنگ لائیں جب مری بے باکیاں 

انکی نیچی نیچی نظروں کی حیاکا ساتھ ہو


یاالہی جب چلوں تاریک راہ پل صراط

آفتاب ہاشمی نورالہدیٰ کا ساتھ ہو


یاالہی جب سرشمشیر پر چلنا پڑے 

رب سلّم کہنے والے غمزدہ کا ساتھ ہو


یاالہی جودعائے نیک میں تجھ سے کروں 

قدسیوں کے لب کے ٰامین ربّنا کا ساتھ ہو 


یاالہی جب رضا خواب گراں سے سراٹھائے

دولت بیدارعشق مصطفے کا ساتھ ہو


আপনার পছন্দের আর পোস্ট
WhatsApp Channel Join Now
Telegram Group Join Now

Post a Comment

Assalamu Alaikum Wa Rahmatullah
Greetings!
Provide your feedback.